کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے 80لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز سے فلاحی منصوبے شروع کر دیئے، رشید خان

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) مسلم لیگ ن پی پی9کے صدر و ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمد خان نے کہاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے 80لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے ہیں جن سے کیانی روڈ،چوہدری سٹریٹ،شوکت سٹریٹ ودیگر علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کرادیے ہیں،سیوریج کی لائنیں بچھارہے ہیں اور گلیوں کی تعمیر ومرمت کے منصوبے اس فنڈ سے مکمل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ کرنے کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمدخا ن نے کہاکہ اب علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کراچکے ہیں بلدیاتی انتخابات کے دوران عوام سے جووعدے کیے تھے وہ پورے کردیے ہیں پوری وارڈ سے مسائل کا خاتمہ کردیا ہے جو تھوڑے بہت مسائل رہ گئے ہیں وہ بھی ایک ایک کرکے حل کررہے ہیں، عوام کے تعاو ن سے ہی تمام کام ممکن ہوتے ہیں، بلاتفریق تمام کام کرارہے ہیں لوگ جس جس کام کی نشاندہی کرتے ہیں پہلی ترجیح میں ہی اسے کرانے کی کوشش کرتے ہیں ۔