نیب نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکوانٹرپول کےذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا

اسحاق ڈارکوایسی کوئی بیماری نہیں ہےجس کاپاکستان میں علاج نہ ہو،احتساب عدالت اسحاق ڈارکوپہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔اعلامیہ نیب ایگزیکٹوبورڈاجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 دسمبر 2017 17:58

نیب نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکوانٹرپول کےذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14دسمبر 2017ء ) : نیب نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا، اسحاق ڈار کوایسی کوئی بیماری نہیں ہے جس کا پاکستان میں علاج نہ ہو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی صدارت میں ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس ہوا۔جس میں شریف برادران اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں دائر ریفرنسزکاجائزہ لیا گیا۔

اس موقع پرنیب ایگزیکٹو بورڈ نے اسحاق ڈار کوانٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کافیصلہ کرلیاہے۔نیب اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار ریڈ وارنٹ جاری کرکے وطن واپس لایا جائے گا۔نیب حکام کاکہناہے کہ اسحاق ڈار کوایسی کوئی بیماری نہیں جس کاپاکستان میں علاج نہ ہو۔ اعلامیہ میں مزید کہاگیاکہ احتساب عدالت اسحاق ڈار کوپہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل چیئرمین نیب کے احکامات پرڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی سرور شیخ کو معطل کرکے انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان نیب نے بتایاکہ سرور شیخ کیخلاف محکمانہ انکوائری کیلئے خصوصی ٹیم ہیڈآفس اسلام آبادسے کراچی پہنچ گئی ہے۔انکوائری ٹیم یومیہ بنیادوں پراپنی تحقیقات کرے گی۔جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک سرور شیخ معطل ہی رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرور شیخ کیخلاف تحقیقات کرپشن اور قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :