اینٹی نارکوٹکس فورس نے 1 ارب ساڑھی58کروڑ روپے مالیت کی 1.376 ٹن منشیات برآمد کر لی

17ملک گیر کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 16 ملزمان گرفتار،6گاڑیاں ضبط کرلی گئیں

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:50

2راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں کی گئی17کاروائیوں کے دوران تقریباً1 ارب ساڑھی58کروڑ روپے بین الاقوامی مالیت کی1.376 ٹن منشیات برآمد کر لی،جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث2خوتین سمیت16 ملزمان کو گرفتار اور6گاڑیاں ضبط کر لیں۔برآمد شدہ منشیات میں1366کلوگرام چرس،5.2کلو گرام ہیروئن ، 1.5کلوگرا م افیون اور 963گرام میتھ ایمفیٹامائن شامل ہے۔

اے این ایف کوئٹہ نے کوئٹہ میں خفیہ اطلاعات پر مبنی 2 الگ الگ کاروائیوں کے دوران 1352 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی۔تفصیلات کے مطابق ، اے این ایف کوئٹہ نے کوئٹہ میں واقع پرکانی ٹائون میاں چنڈی کے قریب مستونگ روڈ سے ایک نسان ٹرک قبضے میں لیکر اس سے 1300 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تاہم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے سیٹلائٹ ٹائون، کوئٹہ کے قریب سے ایک لاوارث ہنڈائی کار کو قبضے میں لیکر گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 52 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے منتقل کی جا رہی تھی۔اے این ایف راولپنڈی نے گلگت میں کاروائی کے دوران گلگت بلتستان سکائوٹس پٹرول پمپ کے قریب گاڑی کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 3 کلو گرام چرس برآمد کر کے نصراللہ نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف لاہور نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، لاہور میں قائم ایک نجی کوریئر کمپنی کے دفتربرطانیہ بھیجے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لیکر اس سے 750 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

مذکورہ منشیات مردانہ اپر(کوٹ) میں چھپائی گئی تھی۔لاہور میں کی جانے والے دوسری کاروائی کے دووران شیل پٹرول پمپ، شاہدرہ موڑ کے قریب ایک رکشا کو روک کر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے شیخوپورہ کے رہائشی شہباز مشتاق نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے مظفر گڑھ کے رہائشی رشید خان اور محمد شیر نامی2 مقامی منشیات فروشوں کے قبضے سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے مظفر گڑھ میں کاروائی کے دوران لکی مروت ہوٹل ، سرائے نگر کے قریب سے لیہ کے رہائشی عاشق حسین اور کرامت اللہ نامی 2 مقامی منشیات فروشوں کے قبضے سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا۔ پانچویں کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے مین کنال روڈ، بحریہ ٹائون، لاہور سے ایک ہنڈا سٹی کار کو تحویل میں لیکر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2.8 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے سیالکوٹ کے رہائشی عاصم اسلم اور کرم ایجنسی کے رہائشی عبد الحلیم نامی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

چھٹی کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے شیل پٹرول پمپ، بھٹی چوک، لاہور کے قریب سے شیخوپورہ کے رہائشی عمر حیات نامی ملزم کے قبضے سے 1 کلو گرام افیون اور 700 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ساتویں کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے فیصل آباد میں واقع ایک نجی کوریئر کمپنی کے دفتر کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لیکر جینز کے ٹرائوزر کی جیبوں میں چھپائی گئی 950 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

دوسری کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے کرک میں واقع پرانے ٹول پلازے کے قریب سے ایک ہینو ٹرک کو قبضے میں لے کر اس کے چھت میں چھپائی گئی 160 کلوگرام ایسیٹک این ہائیڈرائڈ قبضے میں لے لی۔ ٹرک میں موجود پشاور کے رہائشی ولی رحمان اور خیبر ایجنسی کے رہائشی عبدالجلیل کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے یونیورسٹی روڈ، خیبر ٹیچنگ اسپتال، پشاور کے قریب سے پشاور کے رہائشی دو موٹر سائیکل سواروںذیشان احمد اور نذر علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 20گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ملزمان تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ چوتھی کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ، پشاور کے قریب سے سیک وین میں سفر کرنے والے خیبر ایجنسی کے رہائشی محمد علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 250 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ پانچویں کاروائی کے دوران ، اے این ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ ، پشاور کے قریب سے ایک مسافر بس میں سفر کرنے والے گوجرانوالا کے رہائشی محمد افتخار کو گرفتار کر اس کے قبضے سے 520 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

چھٹی کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب ایک کوسٹر کی تلاشی لیتے ہوئے اس میں موجود پشاور کے رہائشی ایک مقامی منشیات فروش ساجد اللہ کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 890گرام چرس برآمد کر لی۔ ساتویں کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے پشاور رنگ روڈ پر واقع جنرل ہسپتال کے قریب ایک ہنڈا سوک کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 36000 ایسٹیسی گولیاں جن کا وزن 18.6 تھا برآمد کر لیں۔

دوران کاروائی ملوک نامی افغانی باشندے سمیت پشاور کے رہائشی اورنگزیب نامی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔آٹھویں کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور ایئرپورٹ ٹیم نے پشاور ایئرپورٹ سے شاہین ایئرلائن کی پرواز نمبر NL-792 کے ذریعے شارجہ جانے والے ہنگو کے رہائشی منیر خان نامی ملزم کو شک کی بنا پر حراست میں لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا اعتراف کیا۔

جس پرملزم کو ہسپتال منتقل کر کے اس کے پیٹ سے 52 منشیات بھرے کیپسول برآمد کئے گئے۔ بعد ازاں برآمد ہونے والے کیپسولوں سے 200 گرام ہیروئن اور 250 گرام حشیش برآمد کی گئی۔نوویں کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ، پشاور کے قریب ایک ٹیوٹا ہائی ایس ویگن کو روک کر اس میں سوار ہنگو کے رہائشی محمد الیاس نامی ملزم کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف پشاور نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے صوابی کے رہائشی مصباح اللہ نامی ملزم کو حراست میں لیکر اس کے قبضے سے 5 گرام ہیروئن اور 115 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے یونیورسٹی گیٹ ،پشاور کے قریب سجاداحمد نامی مقامی منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے ذاتی قبضے سے 5 گرام ہیروئن اور 110 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

ملزم تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے پشاور کالج، پشاور کے قریب سے خیبر ایجنسی کے رہائشی شفیق احمد نامی منشیات فروش کے قبضے سے 24 گرام ہیروئن اور 130 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ، پشاور کے قریب ایک ایک مسافر ویگن کو روک کر اس میں سوار سمیعہ بی بی نامی خواتون منشیات سمگلر کے قبضے سے 500 گرام افیون اور 4.8 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

پانچویںکاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب ایک مسافر ویگن کو روک کر اس میںسوار پشاور کے رہائشی تازہ خان نامی ملزم کے ذاتی قبضے سے 600 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔چھٹی کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب کاروائی کے دوران ایک سوزوکی مہران گاڑی میں سوار بی بی عائشہ نامی خاتون منشیات اسمگلر کے قبضے سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کراچی ایئرپورٹ ٹیم نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے صوابی کے رہائشی خورشید خان نامی مسافر کے سامان سے 960 گرام ایمفیٹا مائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گلف ایئرلائن کی پرواز نمبر GF-751 کے ذریعے دمان روانہ ہو رہا تھا۔تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیںاور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :