نوازشریف سے وزیر اعظم ،ْ وزیر اعلیٰ ،ْ وزیر خارجہ کی ملاقات ،ْ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئی اہم فیصلہ متوقع ہی صحافی …نوازشریف مسکرادیئے اور جواب دیئے بنا چلے گئے حکومت آئینی مدت پوری کریگی ،ْ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کامیابی حاصل کریگی ،ْ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسمبلی کی مدت پوری نہ کرنے کے حوالے سے اسپیکرایازصادق کی رائے ذاتی ہے ،ْتحفظات ہیں تو دور کرونگا ،ْ میڈیا سے با ت چیت الیکشن مہم اگلے ماہ شروع ہو جائیگی ،ْاگر فاٹا پر اختلافات ہیں تو فاٹا کی 70سالہ پرانی تاریخ کو بدل رہے ہیں ،ْ خواجہ آصف قعہ ٹائون کا واقعہ بہت افسوسناک تھا ،ْتمام ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ،ْ لاشوں کی سیاست نہیں ہونی چاہیے ،ْ شہباز شریف

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ،ْ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،ْ سابق وزیر اعظم کے خلاف نیب ریفرنسز ،ْ سینٹ اور عام انتخابات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حسن نواز کے آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،ْ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور حسن نواز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اجلاس سے قبل ایک صحافی نے میاں نوازشریف سے سوال کیا کہ کوئی اہم فیصلہ متوقع ہی جس پر نوازشریف مسکرادیئے اور جواب دیئے بنا چلے گئے۔ ترکی سے لندن پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت مدت پوری کریگی جبکہ عبوری حکومت جون میں بنے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسمبلی کی مدت پوری نہ کرنے کے حوالے سے اسپیکرایازصادق کی رائے ذاتی ہے تاہم اس حوالے سے اسپیکر سے بات کروں گا اگر تحفظات ہیں تو دور کروں گا۔

مقبوضہ بیت المقدس کو امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کے مسئلے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس پر پاکستان نے او آئی سی اور دنیا کے سامنے واضح موقف پیش کیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا کام ہے اس مسئلے کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے ،ْ اسلامی دنیا نے ایک واضح موقف لیا ہے، امید ہے امریکا ضرور کچھ سوچے گا۔

ایک سوال پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لندن میں ایک اجلاس تھا تو نوازشریف سے ملنے بھی آگئے۔ ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ خطرات ہمیشہ رہتے ہیں اور جب سے پاکستان بنا ہے جمہوریت کو خطرات ہیں لیکن فکر نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)ہی جیتے گی ۔اس دوران خواجہ آصف سے بھی جب سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی ،ْ الیکشن جیت کر ان کی جماعت دوبارہ حکومت بنائے گی۔

لیگی اراکین کے استعفوں کے سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی تک اسپیکر کے پاس کوئی استعفیٰ نہیں پہنچا۔ایک سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ الیکشن مہم اگلے ماہ شروع ہو جائیگی ۔ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ اگر فاٹا پر اختلافات ہیں تو فاٹا کی 70سالہ پرانی تاریخ کو بدل رہے ہیں ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اور نج لائن ٹرین کا 22مہینے اسٹے آرڈر رہا تاہم اب منصوبے پر کام ہورہاہے ۔

ایک سوال پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہاکہ سترہ جون 2014کو میں نے پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کمیشن بنانے کیلئے درخواست دونگا انہوںنے کہاکہ واقعہ ٹائون کا واقعہ بہت افسوسناک تھا تمام ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں لیکن لاشوں کی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔