سعودی شہری نے سانپ کو چائے پینے پر لگا دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 17:45

سعودی شہری نے سانپ کو چائے پینے پر لگا دیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق دیو ہیکل سانپ کو چائے، ٹھنڈے مشروبات اور پودینہ پیش کرنے والے سعودی نوجوان کی خبر وائرل ہوگئی۔ ثابت الفضل نامی سعودی نوجوان نے مقامی میڈیا کو اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ شقراءکمشنری کے ماتحت القصب قریہ کا باسی ہے۔

(جاری ہے)

اسکا دلچسپ مشغلہ انتہائی پُرخطر اور غیر معمولی خوفناک ہے۔ اسے سانپ کو سدھانے کا شوق ہے۔اسی چکر میں وہ سانپوں کی خاطر مدارات کرتا ہے۔ تصویر میں نظر آنے والا سانپ اس کے ساتھ اطمینان سے چائے پیتا ہے، زہریلا نہیں ہے ۔ ٹھنڈے مشروبات اور پانی پینے کا بھی اسے شوق ہے۔ اس سعودی شہری نے مختلف نسلوں کے 7اژدھے اپنے استراحہ میں رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :