چیئرمین نیب کاحکم: ڈپٹی ڈائریکٹرنیب کراچی معطل، کرپشن کیخلاف تحقیقات شروع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 دسمبر 2017 17:37

چیئرمین نیب کاحکم: ڈپٹی ڈائریکٹرنیب کراچی معطل، کرپشن کیخلاف تحقیقات ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14دسمبر 2017ء ) : چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کردیا، سرور شیخ کیخلاف کرپشن کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نیب کا کہناہے کہ نیب کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب کے احکامات پرڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی سرور شیخ کو معطل کرکے انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان نیب نے بتایاکہ سرور شیخ کیخلاف محکمانہ انکوائری کیلئے خصوصی ٹیم ہیڈ آفس اسلام آبادسے کراچی پہنچ گئی ہے۔انکوائری ٹیم یومیہ بنیادوں پراپنی تحقیقات کرے گی۔جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک سرور شیخ معطل ہی رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرور شیخ کیخلاف تحقیقات کرپشن اور قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :