پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس ،فاسٹ بالر محمد عرفان شارجہ سے وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرائینگے

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:17

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس ،فاسٹ بالر محمد عرفان شارجہ سے وڈیو لنک کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر شاہ زیب حسن کے کیس میں پی سی بی کے گواہ محمد عرفان وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن ٹربیونل میں اوپنر کے کیس کی پیر کو شیڈول سماعت طویل قامت پیسر کے اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔محمد عرفان پی سی بی کی جانب سے پیش کیے جانے والے آخری گواہ ہیں جس کے بعد کیس فیصلے کی طرف بڑھے گا، پیسراس وقت ٹی تین لیگ کے لئے شارجہ میں موجود ہیں اور وہیں سے بیان ریکارڈ کرائیں گے