Live Updates

فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے سے عوام کو ملکی ترقی ،خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا‘ اعجاز چوہدری

آرمی چیف کے بیان کا خیر مقدم ، پاکستانی قوم اور فوج دونوں فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے حامی ہے ‘ رہنما تحریک انصاف

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:12

فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے سے عوام کو ملکی ترقی ،خوشحالی میں اپنا کردار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آرمی چیف کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے ، پاکستانی قوم اور فوج دونوں فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے حامی ہے لیکن نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان ، محمود اچکزئی مخالفت کر رہے ہیں ، فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے سے وہاں کے عوام کو ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے کے پی کے میں شامل نہ کر کے فاٹا کی عوام کی تزلیل کی جا رہی ہے ، وہ حلقہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ، انہوںنے کہا کہ فاٹا کی عوام کو اب تک جمہوری حقوق نہیں مل سکیں ، فاٹا اصلاحات کے نفاذ میں تاخیری حربے قابل مذمت ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف فاٹا کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے حکومت فوری طور پر فاٹا اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرے اور فاٹا میں کالے قوانین کاخاتمہ کیا جائے اور خیبر پختون خواہ اسمبلی میں فاٹا کے نمائندوں کو نمائندگی دینے کے لئے آئین کے آرٹیکل 106میں ترامیم ناگزیر ہے ، نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی فاٹا عوام دشمنی کا کھلا ثبوت دے رہے ہے اور انکی اصلیت عوام کے سامنے آ گئی ہے ، آئندہ الیکشن سے پہلے فاٹا کو ہر صورت کے پی کے میں ضم کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

کارنر میٹنگ میں عارف چوہدری ، شہباز بٹ، میاں اختر حسین ، فاروق شاہ، عباس قادری سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات