شاید دور کی نظر کمزو رتھی نالائق لیگی قیادت کو بدلتا سیاسی منظر نامہ قریب آنے پر نظر آیا‘عبدالعلیم خان

بوریا بستر گول ہونیوالاہے ،جعلی سپیکرکو حالات دیر سے سمجھ آئے ،ناا ہل وزیر داخلہ بھی بول پڑے ‘گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:12

شاید دور کی نظر کمزو رتھی نالائق لیگی قیادت کو بدلتا سیاسی منظر نامہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء)تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شاید نا اہل لیگیوں کی دور کی نظر کمزور تھی جو انہیں معاملات نزدیک آنے پرعلم ہوا اور آخرکار نالائق لیگ کوبدلتا سیاسی منظر نامہ نظر آنا شروع ہوہی گیا ہے ،حقیقت یہ ہے کہ ان سب کا بوریا بستر جلد گول ہونے والا ہے اور جعلی سپیکر ایاز صادق کو حالات بہت دیر سے سمجھ میں آئے ہیں جب وہ آئے دن رائیونڈکا طواف کرتے تھے تو انہیں کیوں معلوم نہیں ہوا کہ ان کے نیچے سے زمین اوراوپرسے آسمان سرک رہا ہے ۔

انہوں نے نے کہاکہ اب نا اہل وزیر داخلہ بھی بول پڑے ہیں در حقیقت یہ تجربہ کار ٹیم اپنی مکمل صلاحیتیوں کے ساتھ کھل کر عوام کے سامنے آرہی ہے جو اپنے ہی بنائے ہوئے فرسودہ نظام اور اکثریت رکھنے والی اسمبلیوں کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسی لیے عمران خان نے پانامہ فیصلے کے بعد موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے فوری انتخابات کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء عبدالعلیم خان سے چئیرمین سیکرٹریٹ لاہور میں ننکانہ صاحب سے پیپلز پارٹی کے رہنما رائے فیصل بھٹی نے ملاقات کی اور اپنے تمام ساتھیوں سمیت غیر مشروط طور پر عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و ایم پی اے محمد شعیب صدیقی ، صوبائی جنرل سیکرٹری شوکت محمود بھٹی اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے اپنی گفتگو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں سینٹرل پنجاب کا ہر ضلع پی ٹی آئی کا نا قابل تسخیر قلعہ ثابت ہو گا اور خیبر کے دروں سے کراچی کے ساحل تک عوام ثابت کریں گے کہ ملک کا تابناک مستقبل عمران خان سے ہی وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے جس قدر کھل کھیلنا تھا کھیل لیا اب ان کی کرپشن کو عوام ہر گز برداشت نہیں کریں گے عبدالعلیم خان سے گجرات ،گجرانوالہ ،قصور ، ننکانہ صاحب ،نارووال اور منڈی بہاؤ الدین سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور اپنے اپنے اضلاع کے حوالے سے سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ الیکشن کے کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کرنے سے پہلے پارٹی اپنے طور پر سروے کروائے گی تاکہ جیتنے والے امیدواروں کو ہی سامنے لایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اس مقصد کیلئے کسی مصلحت یا مصالحت کا شکار نہیںہوں گے، عبدالعلیم خان سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ٹکٹ ہولڈرمون خان ، ملک اعظم ،وکیل خان منج ، رانا ساجد علی ،عثمان دھدرا ،تاشفین صفدر اور مسز مسعود بھٹی ،مہر یونس ،اصغر وڑائچ اور عابد سہیل ورک شامل تھے جنہوں نے صوبائی سطح پر پارٹی کی تنظیم اور حالیہ کامیاب جلسوں پر عبدالعلیم خان کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور مستقبل میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔