سابق وزیراعظم نوازشریف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:12

سابق وزیراعظم نوازشریف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی ۔ اے کے ڈوگرایڈووکیٹ کی وساطت سے دائرغلام یاسین بھٹی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ نواز شریف کو عوام اور ارکان قومی اسمبلی نے اپنے ووٹوں سے وزیراعظم منتخب کیا، آئین کے آرٹیکل 95اے کے تحت وزیراعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے، نوازشریف اس وقت بھی وزیراعظم ہیں اس لیے الیکشن کمیشن کی28جولائی کے نوازشریف کی اہلیت سے متعلق نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دیا جائے اورکیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل قرار دیا جائے۔ عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، اسپیکرقومی اسمبلی اور نواز شریف کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔