عمران صاحب رات کے اندھیروں میں چور دروازے سے کس کو مل رہے ہیں پوری قوم کو بتائیں ،ْ مریم اور نگزیب

عمران صاحب زکواة کے پیسے سے جوا کس نے کھیلا پوری قوم کو بتائیں ،ْوزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات عمران صاحب اس وقت آپ دہشتگردی کی عدالت سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ملزم اور اشتہاری بھی ہیں ،ْاستعفیٰ دیں ،ْ بیان

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:01

عمران صاحب رات کے اندھیروں میں چور دروازے سے کس کو مل رہے ہیں پوری قوم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعا ت و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب رات کے اندھیروں میں چور دروازے سے کس کو مل رہے ہیں پوری قوم کو بتائیں ،ْ عمران صاحب زکواة کے پیسے سے جوا کس نے کھیلا پوری قوم کو بتائیں ۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پاکستان تحریک انصاف کے لیے فارن فنڈنگ کہاں سے آئی اور اندر سوراج اور بیری شنپ کون ہیں پوری قوم کو بتائیںانہوںنے کہا کہ عمران صاحب خیبرپختونخوا کا احتساب کمیشن کیوں بند ہے پوری قوم کو بتائیں ۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب بنی گالا کا گھر کس منی لانڈ رنگ سے بنا جو آپ نے سپریم کورٹ میں اعترافی بیان دیا ہے پوری قوم کو بتائیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب 2014 میں کس ایمپائر کی انگلی کا انتظار تھا، پوری قوم کو بتائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب خیبرپختونخوا میں 4 سال آپ نے کیا کیا ہے پوری قوم کو بتائیں۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اس وقت آپ دہشتگردی کی عدالت سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ملزم اور اشتہاری بھی ہیں ،ْاستعفیٰ دیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے پارلیمنٹ پی ٹی وی اور قانون نافذ کرنے والی اداروں پر حملہ کیوں کیا پوری قوم کو بتائیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ملک کے اندر وہی باتیں کر رہے ہیں جو ملک اور آئین کا دشمن اور غدار پرویز مشرف ملک سے باہر بیٹھ کے کر رہا ہے۔