Live Updates

جنون اور ذہانت کوکوئی بھی شکست نہیں دے سکتا،عمران خان

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:16

جنون اور ذہانت کوکوئی بھی شکست نہیں دے سکتا،عمران خان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14دسمبر2017ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ نے انسان کو کسی مقصد کے لئے پیدا کے لئے پیدا کیاہے تاریخ ہمیشہ اسے یاد رکھتی ہے جو انسانیت کے لئے کام کرتا ہے ۔انہوں نے کراچی میں نجی یونیورسٹی کے نوجوانوں کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں وہ کام کرنا جو آپ کا دل کہے اورآپ کا دل آپ کو بتائے گا کہ آپ نے کیا کرنا ہے بس آپ صرف اپنے دل کی آواز سنیں ۔

یاد رکھنا جنون اور ذہانت کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ،بڑوں کی عزت کرنا ہمارے معاشرے کا حصہ ہے اور ہمیں چاہے کہ ہم بڑوں کی عزت کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ انسان ہارتا ہے جو انسان ہارمانتا ہے ۔ ملک معاشی طور پر بعد میں پہلے اخلاقی طور پر تباہ ہوتا ہے ،قوم اس وقت مرتی ہے جب اچھے اور برے کی تمیز ختم ہو جاتی ہے، اس ملک میں 300ارب چوری کر کے باہر کے ممالک میں لے کرجانے والے کو پروٹول دیا جاتا ہے اور میں چوری کرنے والے کو چور ہی کہوں گا نواز شریف کو ابھی تک یہ نہیں پتا کہ انہیں کیوں نکالا گیا ہے ،میں بھی ٹی وی تبصرہ کر کے گھر پر آرام کر سکتا ہوں ۔

(جاری ہے)

اورہمارا مذہب بھی ہمیں معاشرے میں اچھے اور برے ہونے کی تمیز دیتا ہے ۔ اس ملک میں اعلی تعلیم یافتہ طلباء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔اس دنیا میں بہت بڑے بڑے لوگ اقتدار میں آوے اور چلے گئے تاریخ ان کو کبھی یاد نہیں رکھتی یاد ہمیشہ اسے ہی رکھا جاتا ہے جو دوسروں کے کام آتا ہے انسانیت کے لئے اچھا سوچتا ہے ۔ اگر پیسوں سے عزت ملتی تو ہر کوئی چور معتبر ہوتا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :