ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول 24دسمبر سے صوابی میں شروع ہوگا،

افتتاحی تقریب ٹیسٹ یاسر شاہ کرکٹ اکیڈمی شایہ منصور میں منعقد کی جائیگی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:56

ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول 24دسمبر سے صوابی میں شروع ہوگا،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول 24دسمبر سے صوابی میں شروع ہوگا،افتتاحی تقریب ٹیسٹ کرکٹریاسر شاہ کرکٹ اکیڈمی شایہ منصور میں منعقد کی جائیگی۔ان خیالات کا ظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد طارق نے قیوم سٹیڈیم پشاور میںمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ارگنائزنگ کمیٹی کے رکن اور صوابی ٹیبل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہزاد اسلام یوسفزئی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ضلع صوابی میں سپورٹس فیسٹول منعقد کی جارہی ہے جسکے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر تیاریوں کا آغازکردیاگیاہے ،24دسمبر کو افتتاحی کے موقع پر گرینڈتقریب کا انعقاد کیاجائیگا،جسکے مہمان خصوصی ضلع ناظم صوابی ہونگے جبکہ اس موقع پر ڈی جی سپورٹس جنید خان سمیت دیگر شخصیات بھی خصوصی طور پر شریک ہونگے ۔محمد طارق کا کہناہے کہ سپورٹس فیسٹول میں کرکٹ،ہاکی،فٹ بال،کراٹے،ٹیبل ٹینس،نیٹ بال،بیس بال،والی بال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کھیلے جائینگے جس سے مقامی سطح پر نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے اور کھیلوں کے فروغ میں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :