حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،کسی سے کوئی خدشہ نہیں ہے،وزیراعظم

آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی،اسمبلی ٹوٹنے سے متعلق خدشے کاجواب اسپیکر قومی اسمبلی ہی دے سکتے۔شاہد خاقان عباسی کی لندن میں میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 دسمبر 2017 17:05

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،کسی سے کوئی خدشہ نہیں ہے،وزیراعظم
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14دسمبر 2017ء ) :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،کسی سے کوئی خدشہ نہیں ہے،آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی،اسمبلی ٹوٹنے سے متعلق خدشے کاجواب اسپیکر قومی اسمبلی ہی دے سکتے۔انہوں نے آج لندن میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایازصادق نے شاید عدالتی فیصلے کے اثرات پربات کی۔

28جولائی کے عدالتی فیصلے سے معیشت اورسیاست پراثرپڑا۔ایازصادق کی بات توڑ مروڑ کرپیش کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسمبلی ٹوٹنے سے متعلق خدشے کاجواب اسپیکر قومی اسمبلی ہی دے سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔الیکشن مہم اگلے مہینے شروع ہوجائے گی۔انہو ں نے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔کسی سے کوئی خدشہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت ملک کی ضرورت ہے۔واضح رہے آج لندن میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے پارٹی اجلاس طلب کررکھاہے ۔اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، مریم نوازسمیت پارٹی دیگر رہنماء لندن پہنچ گئے ہیں۔