صدر مملکت ممنون حسین سے ترکی کے سبکدوش سفیر کی ملاقات ،ْ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

فلسطین، کشمیر اور روہنگیا کے سلسلے میں پاک ترک موقف یکساں ہے ،ْ ممنون حسین

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:34

صدر مملکت ممنون حسین سے ترکی کے سبکدوش سفیر کی ملاقات ،ْ دوطرفہ تعلقات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین سے ترکی کے سبکدوش سفیر نے ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ صادق بابر گرگن کے دور سفارت میں پاک ترکی تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ صدر ممنون حسین نے کہاکہ فلسطین، کشمیر اور روہنگیا کے سلسلے میں پاک ترک موقف یکساں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مسلم دنیا کے مسائل کے حل میں اوآئی سی کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کا کردار شاندار ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم امہ سے متعلق صدر اردوآن کا مؤقف انتہائی موثر ہے۔ صدر ممنون حسین نے کہاکہ ان کی قیادت میں او آئی سی مزید موثر کردار ادا کرے گی۔انہوںنے کہاکہ ترک سفیر کی حیثیت سے آپ پاکستانیوں میں بہت مقبول ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آپ نے اپنے دور سفارت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔