روبوٹ کا کارنامہ،اہالیان ریاض کو سیلاب کی تباہی سے بچا لیا

روبوٹ کیمرے سے سیلاب نکاسی کی بند لائن کوفوری طورپر کھول کر سیلاب کا پانی نکال دیاگیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:28

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) سعودی عرب کی وزارت مواصلات نے روبوٹ کی مدد سے ریاض شہر میں سیلاب کی نکاسی کی لائن بند ہونے کا پتہ لگا لیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روبوٹ کیمرے سے ریکارڈ ہونے والے مناظر میں واضح دکھائی دے رہا تھا کہ سیلاب نکاسی کی لائن بند ہے۔ یہ لائن تعمیراتی کباڑ بھر جانے کی وجہ سے بند ہو گئی تھی۔وزیر مواصلات ڈاکٹر نبیل العمودی نے برساتی نالوں کے معائنے کیلئے اسمارٹ کار کا افتتاح کردیا جس پر روبوٹ اورنکاسی سسٹم کے معائنے کیلئے کیمرے نصب ہیں۔