تھانہ پولیس کوٹلی کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن‘مفرور گرفتار

تین کلاشنکوف ‘ایک بارہ بور رائفل‘ میگزین پانچ اور 180 گولیاں اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد‘ ملزم کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:23

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) تھانہ پولیس کوٹلی کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن ‘مفرور گرفتار‘ تین کلاشنکوف ‘ایک بارہ بور رائفل‘ میگزین پانچ اور 180 گولیاں اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقرنین کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سردار محمد نسیم کی سربرائی میں ایس ایچ او تھانہ سردار افتخار ایڈیشنل ایس ایچ او راجہ طاہر ایوب اے ایس آئی عدنان صابر اے ایس آئی اشتیاق علی مہتاب اسلم ڈی ایف سی محمد بوستان ،تفتیشی آفسر سردار عارف ،محمد ذوالفقار،ثاقب بشیر،وحید حنیف،معہ نفری معتبر ذرائع کی اطلاع پر پویس چوکی سرساوہ کی حدود پنجڑہ چیڑھ کے مقام پر پولیس کو مطلوب مفررو ملزم یاسر ولد یسیٰن کو گرفتار کر کے گھر کی تلاشی لی تو دوران تلاشی تین کلاشنکوف ایک بارہ بور رائفل پانچ میگزین اور 180گولیاں اور ایک سو دس گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف پندرہ ضمن دو اور منشیات ایکٹ 9bکے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی -

متعلقہ عنوان :