فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشن سیشن کا انعقاد

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:04

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میںحاشو گروپ کے اشتراک سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی طالبات کے لیے انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن کی مہمان خصوصی ڈین فیکیلٹی آف بزنس ایڈمینسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر عزرا یاسمین اور مہمان سپیکر لیشلی اے پلسیفر تھی۔سیشن کا مقصدمارکیٹنگ میںمواصلات کے بارے میں تفہیم فراہم کرنا تھا۔

سیشن میں ماکٹینگ کے ٹولزاور لیمیٹیشنز کے بارے میں طالبات کو آگاہ کیا گیا اور نئے مارکیٹنگ طریقوں کو متعارف کرایا۔سیشن سے خطاب کرتے ہوئے لیشلی اے پلسیفر نے اپنے مارکٹینگ کے تجربے کو مختصر بیان کیا جس سے طالبات نے ماکٹینگ کے تصور کو سمجھا۔ لیشلی اے پولسیفر نے مزید بتایا انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشن میں ٹارگٹ ناظرین کی پسند نا پسندکے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے،اور اپنے برینڈ یا پراڈکٹ کو کس میڈیا کے ذریعے پیش کرنا ہے اس کی منصوبہ بندی مارکیٹینگ کا پہلا مرحلہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طالبات کو انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشن کے بنیادی اصولوں کے ساتھ ساتھ اس کی حدود سے بھی آگاہ کیا۔سیشن کے اختتام پر ڈین فیکیلٹی آف بزنس ایڈمینسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر عزرا یاسمین نے مہمان سپیکر کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یونیورسٹی سوینئر پیش کیا ۔