صومالیہ کی پولیس اکیڈیمی میں خودکش حملہ15ہلاک‘17زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 دسمبر 2017 16:47

صومالیہ کی پولیس اکیڈیمی میں خودکش حملہ15ہلاک‘17زخمی
موغا دیشو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 دسمبر۔2017ء) افریقی ملک صومالیہ میں پولیس اکیڈمی کے اندر خودکش حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

صومالیہ کی پولیس کے ترجمان میجر محمد حسین کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کی صبح دارالحکومت موغا دیشو میں واقع پولیس اکیڈمی میں وردی میں ملبوس حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا۔ جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب شدت پسند گروپ الشباب نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ شدت پسند تنظم الشباب کی کارروائیوں کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے گھر اور سیکڑوں ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :