سعودی عرب ، 80 ہزار امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ڈالرز چاکلیٹ کی ڈبے میں چھپائے ہوئے تھے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 16:46

سعودی عرب ،  80 ہزار امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2017ء) مقامی ذرائع کو مصر کے اسیوط انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم سے معلومات وصول ہوئیں کہ ایک سعودی نے 80،000 امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کرنے کی کوشش کی ۔ مقامی ذرائع کے مطابق مصر کے اسیوط انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم حکام نے ریاض سے پہنچنے والے ایک مسافر کی 80 ہزار امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

(جاری ہے)

مسافر چاکلیٹ کے ڈبے میں 80 ہزار ڈالر چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اسیوط ایئرپور ٹ کے کسٹم حکام کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مسافر ریاض سے اسیوط پہنچنے والی پرواز سے آرہا ہے اور چاکلیٹ کے ڈبے میں 80ہزار ڈالر چھپائے ہوئے ہے۔ اسیوط انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم حکام مسافر کے آنے سے پہلے ہی اسکی تاک میں تھے ۔ جیسے ہی مسافر مصر ائیر پورٹ اترا تو کسٹم حکام نے چاکلیٹ کے ڈبے کی تلاشی لی ۔ ڈبے میں سے ڈالرز برآمد ہو گئے تھے ۔ جس پر ائیر پورٹ انتظامیہ نے فوری طور پر مسافر کر گرفتار لیا۔

متعلقہ عنوان :