وزارت انسانی حقوق کی ہیلپ لائن کو 2016ء سے لے کر اب تک 88121 کالیں موصول ہوئیں، 1942 شکایت کنندگان کو مفت قانونی امداد دی گئی ، 3758 شکایات متعلقہ محکموں کے حوالہ کر دی گئیں، رپورٹ

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:04

وزارت انسانی حقوق کی ہیلپ لائن کو 2016ء سے لے کر اب تک 88121 کالیں موصول ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزارت انسانی حقوق کی ہیلپ لائن کو 2016ء سے لے کر اب تک 88121 کالیں موصول ہوئیں اور یہ کالیں متاثرین کی طرف سے مفت قانونی مشورہ کے حصول اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تلافی کے سلسلہ میں کی گئیں۔ جمعرات کو وزارت انسانی حقوق کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 1942 شکایت کنندگان کو مفت قانونی امداد دی گئی جبکہ 3758 شکایات فوری طور پر متعلقہ محکموں کے حوالہ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 139 کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کیسز کو دیگر اداروں کو ریفر کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 211 افراد نے اپنی ای میلز، فیکس اور ذاتی طور پر وزارت میں آ کر اپنی شکایات درج کرائیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہیلپ لائن ایک پراجیکٹ کے تحت مئی 2015ء میں قائم کی گئی تھی۔ اس منصوبہ کے تحت توقع تھی کہ ہر سال تقریباً 4 ہزار سے 5 ہزار کالز مفت ہیلپ لائن پر موصول ہوں گی تاہم اس وقت ہر ماہ تقریباً 4 ہزار کالز موصول ہو رہی ہیں۔