ڈپٹی سپیکر کی ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محبوب عالم کی ایوان میں گیت سننے پر سرزنش، ایوان میں گانے نہ سنے جائیں ،

ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے، مرتضیٰ جاوید عباسی

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:01

ڈپٹی سپیکر کی ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محبوب عالم کی ایوان میں گیت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محبوب عالم کی ایوان میں گیت سننے پر سرزنش کردی ، ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ایوان میں گانے نہ سنے جائیں ، ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کہنے کو تو اراکین قومی اسمبلی عوامی مینڈیٹ لے کر قومی اسمبلی میں جاتے ہیں تاکہ سنجیدگی سے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوششیں کریں مگر بد قسمتی سے ایوان میں پہنچتے ہی بلند و بانگ دعوے کرنے والے اراکین سب کچھ بھلا کر انتہائی غیر سنجیدہ رویہ اپنا لیتے ہیں ۔

ایسے ہی جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں ایم کیوایم اسمبلی محبوب عالم دوران اجلاس موبائل پر گانے سن رہے تھے جس کی آواز سنتے ہی ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے محبوب عالم کی سرزنش کردی اور انہیں ہدایت کی کہ یہ پارلیمانی روایات کے خلاف ہے آئندہ احتیاط برتی جائے ۔