پاکستان میں بیٹھ کر کابل کے مفاد کا تحفظ نہ کیا جائے ،

فاٹا پاکستان کا حصہ ہے ، علی محمد خان کی محمود اچکزئی کی تقریر پر تنقید میراثی کی طرح ڈھول اٹھا کر پھرتے ہو ،آپ کا فاٹا سے کوئی تعلق نہیں، وزیر مملکت برائے سیفران غالب خان کا جواب

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:01

پاکستان میں بیٹھ کر کابل کے مفاد کا تحفظ نہ کیا جائے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی محمد خان نے محمود اچکزئی کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیٹھ کر کابل کے مفاد کا تحفظ نہ کیا جائے ، فاٹا پاکستان کا حصہ ہے ،فاٹا کے پختونوں کی بے عزتی نہ کریں ۔ جس پر وزیر مملکت برائے سیفران غالب خان نے جواب دیا میراثی کی طرح ڈھول اٹھا کر پھرتے ہو ،آپ کا فاٹا سے کوئی تعلق نہیں ۔

جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے تحریک انصاف کے رکن علی محمد خان کی جانب سے مائیک کے بغیر شور شرابے پر انہیں تاکید کی ہے کہ وہ رولز اور پارلیمانی روایات کی پاسداری کریں۔ قومی اسمبلی میںپاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی محمد خان نے محمود اچکزئی کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیٹھ کر کابل کے مفاد کا تحفظ نہ کیا جائے ، فاٹا پاکستان کا حصہ ہے ،فاٹا کے پختونوں کی بے عزتی نہ کریں ۔

(جاری ہے)

جس پر وزیر مملکت برائے سیفران غالب خان نے جواب دیا میراثی کی طرح ڈھول اٹھا کر پھرتے ہو ،آپ کا فاٹا سے کوئی تعلق نہیں ۔قومی اسمبلی میں آفتاب خان شیرپائو بات کر رہے تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کے رکن علی محمد خان نے کھڑے ہوکر زور زور سے چلانا شروع کردیا۔ جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اس ایوان کے رولز اور اقدار کا خیال رکھا جائے۔