نواز شریف اور طاہر القادری نے ایک ہی پیر کے ہاتھ پر بیعت کی ،

ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی تو ریاست مضبوط ہو گی، عدالتوں کا احترام کرنا چاہیے،مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر کی ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:01

نواز شریف اور طاہر القادری نے ایک ہی پیر کے ہاتھ پر بیعت کی ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور طاہر القادری نے ایک ہی پیر کے ہاتھ پر بیعت کی ہے، ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی تو ریاست مضبوط ہو گی، عدالتوں کا احترام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ اسپیکر نے ماضی کے حالات دیکھ کر بیان دیا،2018کے انتخابات (ن) لیگ جیتے گی، ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی تو ریاست مضبوط ہو گی، ہمیں جمہوریت پر یقین رکھنا چاہیے، ہم قانون بنانے والے ادارے کے رکن ہیں، عدالتوں کا احترام کرنا چاہیے، موبائل میرا نہیں معاون وکیل کا تھا، استعمال کر کے غلطی کی، عدالت سے معافی مانگ لی اور لکھ کر بھی دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور طاہر القادری نے ایک ہی پیر کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔