کوٹلی ،ْ پولیس کی جانب سے آخری مہینے میں بھی منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کارروائیاں ،ْ اسلحہ اور منشیات بر آمد

ملزم کی گرفتاری پرآئی جی آزاد کشمیرشعیب دستگیر کا ایس ایس پی سے ٹیلفونک رابطہ ،ْ کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کے لئے انعام کا اعلان

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:01

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) کوٹلی پولیس کی جانب سے سال رواں کے آخری مہینے میں بھی منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف مہم کے دوران کامیاب کارروائیوں کی روایت برقرار۔چوکی پولیس سرساوہ کی حدود سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کے کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار ملزم تھانہ سٹی کا مفروراور پولیس کو مطلوب تھا ۔

اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے مفرور کی گرفتاری پرآئی جی آزاد کشمیرشعیب دستگیر کا ایس ایس پی سے ٹیلفونک رابطہ ۔کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کے لئے انعام کا اعلان جبکہ سٹیزن پولیس لیزان کمیٹی کوٹلی کی ایس ایس پی کوٹلی اور کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو مبارکباد۔اس حوالے سے اپنے آفس میں میڈیا کو دی جانے والی بریفننگ کے دوران ایس ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقرنین سرفراز نے بتایا کہ پولیس کواپنے ذرائع سے اطلاع ملی کی چوکی پولیس سرساوہ کی حدود رہائش پذیر یاسر ولدمحمد یاسین ساکن چیڑپنجیڑہ منشیات اور اسلحہ کا کاروبار کرتا ہے جس پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر رمحمد نسیم کی سربراہی میںایس ایچ اوسردارمحمدافتخار،ایڈیشنل ایس ایچ اوطاہرایوب، چوکی آفیسرسرساوہ سردارعدنان صابرخان،سی آئی اے ،شاہین سکوارڈ سٹاف پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر کارروائی کے لئے روانہ کی پولیس ٹیم نے ملزم کے گھر کا گھیرائو کر کے ملزم کو حراست میں لیتے اس کی نشاندہی پر کلاشنکوف 3عدد،بندوق 12بور ایک عدد ،5عدد میگزین کلاشنکوف ۔

(جاری ہے)

180روند کلاشنکوف اور چرس 110گرام برآمد کر لی ۔ملزم یاسر ولدیاسین قبل ازیں مقدمہ علت نمبر 338/17میں مفرور تھا اور علاقہ میں بڑے پیمانے پر ناجائز اسلحہ اور منشیات کا کام کرتا تھا ۔اس موقع پرایس پی چوہدری ذوالقرنین سرفرازنے کہاکہ پولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپورکاروائیاںکررہی ہے پولیس کے جوان قانون کی پاسداری اوراخلاق کااعلیٰ نمونہ پیش کرکے پولیس کے وقارکومسلسل بلندکررہے ہیںپولیس کے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے سے امن کوبھرپورفروغ مل رہاہے محکمہ پولیس کے نوجوان پیشہ ورانہ مہارتوںاورفرض شناسی کے ساتھ اپنی جان پرکھیل کرسماج دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاںکرکے ملک کے استحکام اورسالمیت کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیںانہوںنے کہاکہ ایسے پولیس اہلکاران جواپنی جانوں پرکھیل کرسماج دشمن عناصرکو کیفرکردارتک پہنچانے میںاپناکرداراداکررہے ہیںان کی یہ کاوشیں قابل تحسین ہیں جرم اورمجرم کی حوصلہ شکنی کے لیے معاشرے کے ہرفردکواپناکرداراداکرناچاہیے شہری اپنے قرب وجوارپرگہری نظررکھیںاورسماج دشمن عناصرکوکیفرکردارتک پہنچانے میںپولیس کاہاتھ بٹائیں۔

دریں اثناء آئی جی آزاد کشمیر نے اس موثر کارروائی پر بذریعہ ٹیلی فون ایس ایس پی کوٹلی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کارروائی میں شامل ممبران کے لئے انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ۔صدر سٹیزن پولیس لیزان کمیٹی ضلع کوٹلی مبارک علی بسمل نے ہمراہ ممبران ایس ایس پی کوٹلی سے ملاقات کرتے ہوئے پولیس کی موثر کارروائی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کارروائیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی اسی انداز سے جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :