فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کے لئے حکومت اصلاحات کا بل اسمبلی میں لاکر اپنا آئینی کردار ادا کرے ،ْ بلاول بھٹو زرداری

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:54

فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کے لئے حکومت اصلاحات کا بل اسمبلی میں لاکر ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) حکومت فوری طورپر فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کے لئے فاٹا اصلاحات کا بل اسمبلی میں لاکر اپنا آئینی کردار ادا کرے وگرنہ حکومت کے لئے مزید مشکلات میں اضافہ ہوگاحکومت کا فاٹا اصلاحات بل پر غیر سنجیدگی سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کے لئے لمحہ فکریہ ہے لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کارآئین، قوم اور ریاست کے مجرم ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے سندھ حکومت فوری طورپر2018کے انتخاب سے قبل کچی آباد ی قوانین کی شرائط پورا کرنے والی 35سو کچی آبادیوں اور 8ہزار گوٹھوں کو مالکانہ حقوق اور بنیادی سہولیات کے فراہمی کو پیپلزپارٹی کامنشور اورشہید بی بی کے مشن کی روشنی میں یقینی بنائے اور سندھ کچی آبادی اتھارٹی کو بد عنوان مافیا سے پاک کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ بذات خود ایکشن اٹھائیںاور’’کاگف‘‘ کی نمائندگی کو سندھ کچی آبادی اتھارٹی کی گورننگ باڈی میں شامل کریں ان الفاظ کا اعادہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہائوس لاہور میںکچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان و قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیرصاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں دربار عالیہ بھیج پیر جٹا(خیرپور) سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیاوفد نے رانا کاشف آفتاب ، عامر ضیاء ، علامہ محسن کاظمی ، احمد مہران گورایا ایڈکیٹ اور محمد جنید احمدشامل تھے ’’کاگف‘‘ کے چیئرمین نے بلاول بھٹوزرداری کو وطن عزیزخصوصاً سندھ میں امن و امان، ملک بھر کی کچی آبادیوںاور گوٹھوں کے مالکانہ اور سندھ بھر خصوصاً کراچی میں لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں اور آلہ کار نوکر شاہی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوںکے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے سندھ کچی آبادی اتھارٹی میں کرپشن مافیا کے راج کے باعث کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق میں درپیش رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیابلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ سندھ کی ترقی کے لئے سندھ حکوت بھر پور اقدامات کررہی ہے کراچی میں معاشی سرگرمیوں کے بحالی اورامن و امان کے قیام کا کریڈیٹ حکومت سندھ کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے لئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ احسن طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بد عنوانی کی روک تھام کیلئے تمام جماعتوں کو ایک اکائی پر جمع ہونا ہوگاانہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ مردم شماری میں زیادتی ہوئی ہے اورپیپلزپارٹی کی سندھ حکومت صوبے کے حقوق کے لئے کبھی دست بردار نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ اوروں کے خلاف نہیں سازشیں تو ہمارے خلاف ہوئی ہیں ہمیں دیوار سے لگانے کیلئے اقدامات کئے گئے انہوں نے کہا کہ حق و صداقت کے علمبردار عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں جیسے ہم نے کیا اور کررہے ہیں ہم پر جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے تھے مجھے کیوں نکالا پوچھنے کے بجائے نواز شریف جمہوریت کے تسلسل کو قائم رکھنے پر توجہ دیں اور عدلیہ فیصلوں کو قبول کرکے عوام میں انتشار پھیلا کر آئین کی بے حرمتی کرنا چھوڑ دیںانہوں نے کہا کہ عمران خان غیر سنجیدہ شخص ہیں انہیں سیاسی تربیت کی ضرورت ہے وہ چلاہوا کارتوس ہیں جنہیں عوام نے مسترد کردیا ہے کے پی کے میںتو تمام دعووںکے باوجودان کی حکومت ناکامی کا شکار ہے اس طرف توجہ دینے کے بجائے عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ سیاست اور اقتدار کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے پوری قوم کو یکجا ہونا ہوگا حکومت امریکی عزائم کے سامنے ڈٹ جائے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات انہیں لے ڈوبیںگے پاکستان کسی بھی صورت امریکہ کی آشیرواد سے بھارت کو خطے کا مانیٹر نہیں بننے دے گاپاکستان میں سیاسی جماعتیں اور عوام دہشتگردی کا شکار ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی قیادت دہشتگردی کا نشانہ بنی عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے فیصلوں میں کارکنوں کو اہمیت دی اور آئندہ انتخابات ثابت کردیں گے کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ہم چور دروازے سے کبھی اقتدار میں نہیں آئے ہمیشہ عوامی طاقت اور فیصلوں سے اقتدار سنبھالا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی بھر پور رابطہ عوام مہم شروع کررہی ہے جس کے تحت پیپلزپارٹی کا منشور بی بی شہید کا مشن گھر گھر پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ 15دسمبر کو مدینتہ الاولیاء ملتان میں پیپلزپارٹی کا تاریخی جلسہ عام منعقد ہورہا ہے جو عوام میں پیپلزپارٹی کی بھرپور مقبولیت کاشو ہوگا انہوں نے کہا کہ قاسم باغ ملتان میں جیالے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیں گے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے ۔