کراچی، اورنگی ٹائون پاکستان بازارمیں پولیس اورحساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی دکان سے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:54

کراچی، اورنگی ٹائون پاکستان بازارمیں پولیس اورحساس ادارے کی خفیہ اطلاع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون پاکستان بازارمیں پولیس اورحساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دکان سے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمدکرلیا،دکان سے سیکڑوں گولیاں بھی ملی ہیں جبکہ ایک سیاسی جماعت کے جھنڈے بھی پائے گئے۔پولیس نے کہاکہ دکان ایک سال سے بندتھی،اسلحہ بوریوں میں چھپایاگیاتھا،کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

پولیس اور حساس ادارے نے اورنگی،پاکستان بازار سیکٹر 12Lمیں خفیہ اطلاع پر دکان کی تلاشی لی،ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق بوریوں میں چھپائی گئی پستول، تین کلاشنکوف،سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔چھاپے کے دوران اسلحہ کے کور اور سیاسی جماعت کے جھنڈے بھی ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق دکان ایک سال سے بند تھی۔پولیس نے کہاکہ اسلحہ دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے کا شبہ ہے جس کے لیے اسلحہ کا فارنزک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔