(ن) لیگ بروقت الیکشن میں خود رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:51

(ن) لیگ بروقت الیکشن میں خود رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک کے خراب حالات کے ذمہ دار نواز شریف ہیں،(ن) لیگ بروقت الیکشن میں خود رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے ،تحریک انصاف الیکشن میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کرے گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کٹھ پتلی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے ملک کو بحرانوں میں دھکیلا ہے صرف اور صرف اپنی چوری بچانے کی خاطر ، اقتصادی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے ، اسحاق ڈار ملک اور قوم کو مقروض بنا کر خود لندن میں چھپیا بیٹھا ہے انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتا ر کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کے تمام منصوبے صرف کمیشن خوری کے لئے بنائیں گئے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ہی ملک کو موجودہ در پیش مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہے۔