ْترقیاتی کاموں میں مصروف محنت کشوں کو مارنے والے بلوچستان کی ترقی کے مخالف ہیں ،ْ سعد رفیق

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:49

ْترقیاتی کاموں میں مصروف محنت کشوں کو مارنے والے بلوچستان کی ترقی کے ..
ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں مصروف محنت کشوںکو مارنے والے بلوچستان کی ترقی کے مخالف ہیں لیکن آج بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر کام کر نے والوں کے عزائم نا کام ہورہے ہیں یہ بات انہوں نے سبی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ،صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی ،عبدالرحیم زیارتوال و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہد اری منصوبہ بلوچستان کی ترقی کا پیکج ہی،ْ منصوبے میں سب سے زیادہ سڑکوں اور ریل کے منصوبے بلوچستان کے حصے میں آئے ہیں ،ْسی پیک سے بلوچستان کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہر نائی خوست ریلوے ٹریک پر 126سال بعد کام ہورہا ہے منصوبے کا 70فیصد کام مکمل ہوگیا ہے اپریل2018تک باقاعدہ روٹ پر ریلوے ٹریک کا آغاز ہو جائے گا منصوبے سے کو ئلے کی صنعت تیزی سے ترقی کر یگی ،اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری نے ریلو ے ٹریک کی بحالی کا کام کر نے والے شہید مزدوروں ورثاء کے لئے 10لاکھ روپے ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ،