عالمی بینک کے وفد کا وزارت ریلوے کا دورہ ،

پورٹ قاسم اور بن قاسم کے درمیان 13کلومیٹر ریلوے ٹریک، پشاور اور جلال آباد اکنامک کوریڈور سے متعلق بریفنگ دی گئی، وفد کا کراچی میں مختلف ٹرمینلز کی تجزیاتی سٹڈی میں، پشاور اور جلال آباد کے درمیان براستہ لوئی شلمان ویلی ریلوے ٹریک کے ذریعے رابطہ کاری پر عملدرآمد کرانے میں اظہار دلچسپی

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:49

عالمی بینک کے وفد کا وزارت ریلوے کا دورہ ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) عالمی بینک کے وفد نے بینک کے ٹرانسپورٹ منیجر اولیور لی بار کی قیادت میں وزارت ریلوے کا دورہ کیا۔ وزارت ریلوے پلاننگ ڈویژن کے ڈی جی نے وفد کو پورٹ قاسم اور بن قاسم کے درمیان 13کلومیٹر ریلوے ٹریک سے متعلق بریفنگ دی۔ عالمی بینک کراچی میں مختلف ٹرمینلز کی تجزیاتی سٹڈی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفد کو پشاور اور جلال آباد اکنامک کوریڈور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وفد نے پشاور اور جلال آباد کے درمیان براستہ لوئی شلمان ویلی ریلوے ٹریک کے ذریعے رابطہ کاری پرعملدرآمد کرانے میں بھی دلچسپی کااظہار کیا جبکہ اس ریجن میں این ایچ اے کے ساتھ بھی کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ بینک 20 سے زائد ممالک میں ریلوے کی بہتری کے لئے کام کررہا ہے جس میں افریقہ ، ایشیاء ، مشرق وسطیٰ اور مشرقی یورپ کے ممالک بھی شامل ہیں۔ عالمی بینک 16 منصوبوں میں 6 ارب 90کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔