سعودی شہری نے سانپ کو چائے کا رسیا بنادیا،

ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:48

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) دیو ہیکل سانپ کو چائے، ٹھنڈے مشروبات اور پودینہ پیش کرنے والے سعودی نوجوان کی وڈیو وائرل ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ثابت الفضل نامی سعودی نوجوان نے وڈیو کلپ میں اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ شقراء کمشنری کے ماتحت القصب قریہ کا باسی ہے۔

(جاری ہے)

اسکادلچسپ مشغلہ انتہائی پٴْرخطر اور غیر معمولی خوفناک ہے، اسے سانپ کو سدھانے کا شوق ہے۔اسی چکر میں وہ سانپوں کی خاطر مدارات کرتا ہے، وڈیو کلپ میں نظر آنے والا سانپ اس کے ساتھ اطمینان سے چائے پیتا ہے، زہریلا نہیں ۔ ٹھنڈے مشروبات اور پانی پینے کا بھی اسے شوق ہے۔ مختلف نسلوں کے 7اڑدھے اپنے استراحہ میں رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :