ماہرہ، ماورہ اور صبا قمر نے دبئی مصالحہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:44

ماہرہ، ماورہ اور صبا قمر نے دبئی مصالحہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) دبئی میں سجنے والے سالانہ مصالحہ ایوارڈ میں پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں ماہرہ خان، ماورہ حسین اور صبا قمر کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ایوارڈ کی تقریب میں ایشیا کے متعدد شوبز اسٹارز نے شرکت کی اور تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔سالانہ مصالحہ ایوارڈ شو میں بالی وڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی جن میں ارجن رامپال، گووندا اور سری دیوی کے علاوہ بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

ایوارڈ کی تقریب میں گووندا نے اپنے مشہور گانوں پر پرفارمنس دی اور مزاحیہ اداکار بومن ایرانی نے اپنے چٹکلوں سے سب کو محظوظ کیا۔مصالحہ ایوارڈز شو میں خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ایشیاء کی بااثر خاتون ایوارڈ سے نوازا گیا۔جب کہ اداکاری کے بہترین جوہر دکھانے والی صبا قمر کو بہترین دلکش پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اداکارہ ماورہ حسین بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے 'سوشل میڈیا کی دھڑکن' کا ایوارڈ بالی وڈ اداکار بومن ایرانی کے ہاتھوں ان کے چٹکلوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے وصول کیا۔ ایوارڈ تقریب کے اختتام پر بالی وڈ اور لالی وڈ اسٹارز نے ایک ساتھ خوب تصاویر بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :