دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کا ویزہ جاری کرنے کی ہدایت

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:44

دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کا ویزہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) وزارت خارجہ نے دلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ سمیت سفارتکار کا ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔پاکستان نے گزشتہ ماہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کو اہلیہ سے ملاقات کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر بھارت کی جانب سے والدہ سے بھی ملاقات کرانے اور اس دوران ایک بھارتی سفارت کار کی موجودگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے بھارت کا مطالبہ مانتے ہوئے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے لیے 25 دسمبر کی تاریخ طے کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے ملاقات کے حوالے سے دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کا ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ ملاقات کے موقع پر ایک بھارتی سفارت کار کی موجودگی سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کلبھوشن کے اہل خانہ کے لیے ہرممکن سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں اور وزارت خارجہ کلبھوشن کے اہل خانہ کو ہرممکن سہولت فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا۔رواں برس 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن یادیو کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گی۔

متعلقہ عنوان :