Live Updates

نا اہل شخص وزیراعظم اورکرپٹ مافیا حکمران ہو تو کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، عمران خان

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:42

نا اہل شخص وزیراعظم اورکرپٹ مافیا حکمران ہو تو کوئی بھی ملک ترقی نہیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نا اہل شخص وزیراعظم ہو تو کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، کرپٹ مافیا حکمران ہو تو کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، کرپشن ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر دیتی ہے، ادارے نہیں رہتے، چھوٹی چوری کرنے والے کو سزا اور بڑا چور آزاد گھوم رہا ہے، 2013میں خیبرپختونخوا کا دہشت گردی کے ذریعے برا حال تھا، لوگوں کو 6,6باریاں ملیں، ہمیں خیبرپختونخوا میں پہلی باری ملی، سروے کے مطابق 10میں سے 9بہترین ڈسٹرکٹس خیبرپختونخوا میں ہیں۔

وہ جمعرات کو ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نا اہل شخص وزیراعظم ہو تو کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، وزیر خزانہ مفرور ہے اور وزیر خارجہ اقامہ ہولڈر ہے، کرپٹ مافیا حکمران ہو تو کوئی بھی ملک آگے نہیں جا سکتا، کرپشن ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر دیتی ہے، ادارے نہیں رہتے، امیر کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ قانون نہیں ہونا چاہیے، چھوٹی چوری کرنے والے کو سزا اور بڑا چور آزاد گھوم رہا ہوتا ہے، کرپشن کے خلاف میں نے طویل جدوجہد کی، ابھی بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف میری جدوجہد پاکستان کے بہترین مستقبل کیلئے ہے، پاکستان کی پولیس کو ٹھیک کرنا سب سے مشکل کام ہے، ایف بی آر سب کچھ کر سکتا ہے اگر انہیں آزادی سے کام کرنے دیا جائے۔ پولیس کو ٹھیک کر دیا تو بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں، پولیس جرائم میں ملوث ہو جائے تو جرائم اور بڑھ جاتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کو ٹھیک کر کے دکھایا تبدیلی دیکھ کرسکتے ہیں، آج دوسرے صوبوں کے آئی جی کے پی والا پولیس ایکٹ مانگتے ہیں، 2013میں خیبرپختونخوا کا دہشت گردی کے ذریعے برا حال تھا، خیبرپختونخوا میں سکول تباہ تھے، لوگ بازار جانے سے گھبراتے تھے، 2013میں خیبرپختونخوا میں پولیس خود کو بچانے میں لگی ہوئی تھی، اس وقت خیبرپختونخوا ایجوکیشن سے متعلق ٹاپ رینک پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق 10میں سے 9بہترین ڈسٹرکٹس خیبرپختونخوا میں ہیں، لوگوں کو چھ چھ باریاں ملیں ہمیں خیبرپختونخوا میں پہلی باری ملی، کے پی میں تبدیلی کا وہاں کے عوام سے پوچھ لیں پتہ چل جائے گا، کے پی میں سرکاری ڈاکٹرز کی تعداد بڑھائی ، پہلی بار پاکستان کے مستقبل کے بارے میں کسی نے سوچا ہے، پاکستان کے مستقبل کا کوئی سوچ نہیں رہا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات