او آئی سی اجلاس میں اسلامی دنیا نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق مضبوط پیغام دیا ،

امید ہے امریکہ اس بارے سوچے گا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:42

او آئی سی اجلاس میں اسلامی دنیا نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق مضبوط ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں اسلامی دنیا نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق مضبوط پیغام دیا ہے، امید ہے کہ امریکہ اس بارے میں سوچے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے لندن میں ملاقات سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معمول کا اجلاس ہے، لندن میں اور کوئی اہم فیصلے نہیں ہورہے، اسلامی دنیا نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق او آئی سی اجلاس میں مضبوط پیغام دیا ہے، امید ہے امریکہ اس کے بارے میں سوچے گا۔