سی پیک سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس،

چوتھی عبوری رپورٹ کے مسودہ اور رواں سال کے وسط میں کمیٹی کے گوادر میں اجلاسوں پر بحث، سی پیک کے تحت مکمل کئے گئے کم مدتی، وسط مدتی اور طویل المدتی منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:37

سی پیک سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے چوتھی عبوری رپورٹ کے مسودہ اور رواں سال کے وسط میں کمیٹی کے گوادر میں اجلاسوں پر بحث کی ۔ جمعرات کو سی پیک کی خصوسی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی تاج حیدر کی صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مکمل کئے گئے کم مدتی، وسط مدتی اور طویل المدتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر نے کہاکہ سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک سے ہائی ویز، بجلی اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبے شروع ہونے سے بلوچستان کو بالخصوص فائدہ ہو گا۔ اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر الیاس احمد بلور اور مختلف وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :