سجاد شہید پریس کلب باغ کے زیر اہتمام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلا ف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا (آج) ہو گا

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:36

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) سجاد شہید پریس کلب باغ کے زیر اہتمام آج بعد نماز جمعہ زمان چوک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیں گے ان خیالات کا اظہار پریس کلب باغ کے جنرل سیکرٹری محمود راتھر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ باغ اور دیگر مضافات میں 16.16 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جس سے نہ صرف تاجروں کا نقصان ہوتا ہے بلکہ طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ہسپتالوں میں ایمرجنسی اور دیگر تمام کام ٹھپ ہو چکے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے ہم نے پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے انہوں نے باغ کے تمام لوگوں اور تاجروں سے شرکت کی اپیل کی ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :