فردوس عاشق ا عوان کی غیر قانونی گاڑی پکڑی گئی

جمعرات 14 دسمبر 2017 15:43

فردوس عاشق ا عوان کی غیر قانونی گاڑی پکڑی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14دسمبر2017ء) : پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنماء فردوس عاشق ا عوان کی نان کسٹم پیڈ گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گاڑی غیر قانونی تھی جو ڈرائیور چلا رہا تھا ،ڈی جی انٹیلی جنس کسٹمز نے کارر و ائی کرتے ہوئے گاڑی اپنی تحویل میں لے لی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس گاڑی کا نمبر بی ایف 9482اور ماڈل نمبر2013ء ہے جو غیر قانونی ہے، فرودس عاشق اعوان کی سمگل شدہ اس گاڑی کو تحویل میں لیا گیا ہے جو کئی عرصے سے استعمال میں تھی ۔یہ گاڑی فردوس عاشق اعوان کے زیراستعمال میں تھی ۔جبکہ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یہ اسمگل شدہ گاڑی میری نہیں ہے اور نہ ہی یہ گاڑی میری ملکیت میں ہے۔ اور میرا اس گاڑی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :