کلبھوشن کے اہل خانہ کو ملاقات کے لیے ویزا جاری کرنے کیلئے پاکستان ہائی کمیشن کوہدایات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 دسمبر 2017 15:41

کلبھوشن کے اہل خانہ کو ملاقات کے لیے ویزا جاری کرنے کیلئے پاکستان ہائی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 دسمبر۔2017ء) گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات کے لیے دلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو ویزا جاری کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کلبھوشن کےاہل خانہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا،کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ کے ہمراہ صرف بھارتی سفارتکار ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے کہا کہ اہل خانہ کیلئے ہرممکن سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ کلبھوشن یادیو سے اسکی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات 25 دسمبر کو کرائی جائے گی۔قبل ازیں بھارت نے پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کو جیل میں ان سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات کے دوران ایک بھارتی سفارتی اہلکار بھی ساتھ رہے گا۔مزید برآں پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکیس میں ہیگ کی عالمی عدالت میں بدھ کو جامع جواب جمع کرادیا۔

متعلقہ عنوان :