Live Updates

عمران خان سے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما عمران اسماعیل کی ملاقات،

کراچی کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:33

عمران خان سے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما عمران اسماعیل کی ملاقات،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ میں بھی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے ملاقات کی اوران کوکراچی کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اورآئندہ انتخابات کے حوالے سے ممکنہ چیلنجز سے بھی آگاہ کیا جبکہ مردم شماری کے بعد کراچی کی سیاست میں تبدیلی کی صورتحال اور دیگر جماعتوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :