قومی اسمبلی پر کوئی بھی وار ہوا تو بوجھ ریاست اٹھائے گی،

سپیکر کو بھی خدشہ ہے کہ اسمبلیاں کسی سازش کا شکار پو سکتی ہیں، کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:33

قومی اسمبلی پر کوئی بھی وار ہوا تو بوجھ ریاست اٹھائے گی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی پر کوئی بھی وار ہوا تو بوجھ ریاست اٹھائے گی، سپیکر کو بھی خدشہ ہے کہ اسمبلیاں کسی سازش کا شکار پو سکتی ہیں۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں تو بہتر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسمبلی پر کوئی بھی وار ہوا تو بوجھ ریاست اٹھائے گی۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اسملبیاں اپنی مدت پوری کریں گی تو کیپٹن (ر) محمد صفدر نے جواب دیا کہ جب وزیراعظم مدت پوری نہیںکر پایا تو اسلمبلیاں تو بیچاری بہت کمزور ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کو بھی خدشہ ہے کہ اسمبلیاں کسی سازش کا شکار پو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہر بات اپنے ایمپائر سے پوچھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کا مہینہ ہے، ہمیں سقوط ڈھاکہ سے سبق سیکھنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :