احتساب عدالت کا سینٹر اسحاق ڈار کے ضامن کی جائیداد قرق کر کے رپورٹ 18دسمبر کو پیش کرنے کا حکم

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:33

احتساب عدالت کا سینٹر اسحاق ڈار کے ضامن کی جائیداد قرق کر کے رپورٹ 18دسمبر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) احتساب عدالت نے سینٹر اسحاق ڈار کے خلاف دائراثاثہ جات ریفرنس کیس میں ان کے ضامن احمد علی قدوسی کی جائیداد قرق کر کے رپورٹ 18دسمبر کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سینٹر اسحاق ڈار کے خلاف دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت کی اس موقع پر استغاثہ کے گواہ عظیم خان کا بیان قلم بند کیا گیا جبکہ استغاثہ کے دوسرے گواہ فیصل شہزاد اپنی بہن کی شادی کے باعث حاضر نہیں ہو سکے۔

سماعت کے موقع پر عدالت نے دیگر دو گواہوں عبدالرحمن اور مسعود غنی کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی عدالت میں حاضر نہ ہوئے جس پر عدالت نے ضامن کی منقولہ جائیداد قرقی کا حکم دے دیا ۔عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ ضامن کی جائیداد قرق کرکے رپورٹ 18 دسمبر تک جمع کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :