مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے سالانہ 2.862ارب یونٹس بجلی 30کلو میٹر طویل ترسیلی لائن کے ذریعے قومی گرڈ میں شامل ہوگی،16737ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جاسکے گا، وزارت آبی وسائل

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:27

مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے سالانہ 2.862ارب یونٹس بجلی ..
اسلام آباد ۔ 14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے سالانہ 2.862ارب یونٹس بجلی پیدا ہوگی جو 30کلو میٹر طویل ترسیلی لائن کے ذریعے قومی گرڈ میں شامل ہو جائیگی۔

(جاری ہے)

وزارت آبی وسائل کے مطابق ڈیم کی تنصیبی استعداد 800 میگاواٹ ہے اور یہاں پیداہونے والی بجلی فاٹا اور ملک کے دیگر علاقوں کے فراہم کی جائیگی۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 0.676ملین ایکڑ فٹ ہوگی اور اس سے فاٹا کے 7720ایکڑ سمیت مجموعی طور پر 16737ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جاسکے گا۔ ذرائع کے مطابق پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد نہ صرف پشاور کو 13.32کیوسک پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا بلکہ اس سے سیلابوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :