حکومت نے سب کی زندگی مشکل بنا دی،
وہ ویژن اور عوامی خدمت کے جذبے سے محروم ہیں، اسی لیے ہمارے 1122 سمیت بہت سے منصوبوں کو بند کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے چودھری پرویزالٰہی کی وفد سے گفتگو
جمعرات 14 دسمبر 2017 16:27
(جاری ہے)
وفد میں خالد محمود چودھری، مہر صفدر علی، انجم رفیق، آمنہ الفت، نسیم الرحمن، سمعیہ یوسف، شہناز اقبال، سارہ شیراز اور رقیہ صدیقی شامل تھیں۔
وفد کے سربراہ اور دیگر ارکان کا کہنا تھا کہ آپ کے قائم کردہ تمام منصوبوں میں ویژن اور عوامی ترجیحات نمایاں دکھائی دیتی ہیں جبکہ ن لیگ کے حکمرانوں نے عوام کیلئے خود کچھ کیا ہے اور نہ این جی اوز کو کچھ کرنے دے رہے ہیں بلکہ آپ کے دور میں حاصل مراعات اور کام کرنے کے مواقع بھی ختم کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور ہمیشہ عام اور غریب آدمی رہا ہے اس لیے ہم نے محروم طبقوں کیلئے خصوصی فلاحی کام کیے، پنجاب میں میٹرک تک مفت تعلیم و کتابیں، ایمرجنسی میں مفت ادویات اور بچوں کیلئے وظیفہ مقرر کیا، چائلڈ لیبر کے حوالے سے قانون سازی کر کے بھیک مانگنے والے بچوں کیلئے ادارے بنائے جہاں انہیں تعلیم دی جاتی تھی، صرف لاہور میں بچوں سے بھیک منگوانے والے 14 گینگ پکڑ کر ان کو سزائیں دلوائیں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کام کیے وہ شہبازشریف نہ چاہتے ہوئے بھی جاری رکھنے پر مجبور ہیں، پولیو کا شکار بچوں کو مفت وہیل چیئر، سننے والے آلات، فری ٹرانسپورٹ فراہم کی، سپیشل بچوں کو سال میں چار مفت یونیفارم دی جاتی تھیں، ان کو پڑھانے کیلئے اساتذہ کی تنخواہیں دوگنا کر دیں، ریسکیو 1122 سروس کا آغاز کیا جو آج بھی بڑی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو بھی منصوبہ شروع کیا پہلے اس کے تمام پہلوئوں اور خدوخال کا جائزہ لیا پھر اسے شروع کیا۔ یہی وجہ تھی کہ ہمارے شروع کیے گئے منصوبے شہبازشریف بھی بند نہیں کر سکے۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے ارکان نے این جی اوز کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سول سوسائٹی کے مسائل کو ایوانوں میں اٹھایا جائے گا، ن لیگ کی حکومت کا این جی اوز کے ساتھ سلوک غیرقانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کے دور میں این جی اوز کو جو حقوق اور آزادی حاصل تھی ان کو ن لیگ نے یکساں ختم کر دیا ہے، حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے والی این جی اوز کو بھی محدود کر دیا گیا ہے جو کہ انسانی حقوق کے منافی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.