وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی اہلیت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:27

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی اہلیت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے موقع سے پولیس ہٹانے کا حکم نہیں دیا، حقائق چھپانے پر شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ صادق اور امین نہیں رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کی اہلیت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ماڈل ٹائون کمیشن نے شہباز شریف کا حلف نامہ جھوٹا قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے موقع سے پولیس ہٹانے کا حکم نہیں دیا، راناثناء اللہ نے کمیشن کے سامنے متضاد بیانات دیئے،حقائق چھپانے پر شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ صادق اور امین نہیں رہے۔ درخواست چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے دائر کی۔