Live Updates

عمران خان ملک کے اندر وہی باتیں کر رہے ہیں جو پرویز مشرف ملک سے باہر کر کر رہا ہے،

عمران خان تحریک انصاف کیلئے فارنگ فنڈنگ کہاں سے آئی،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا تحریک انصاف کے بیان پر رد عمل

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:27

عمران خان ملک کے اندر وہی باتیں کر رہے ہیں جو پرویز مشرف ملک سے باہر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے اندر وہی باتیں کر رہے ہیں جو ملک، آئین کا دشمن اور غدار پرویز مشرف ملک سے باہر بیٹھ کر کر رہا ہے، عمران خان تحریک انصاف کیلئے فارنگ فنڈنگ کہاں سے آئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب رات کے اندھروں میں چور دروازے سے کس کو مل رہے ہیں پوری قوم کو بتائیں، عمران خان زکوٰة کے پیسوں سے جوا کس نے کھیلا قوم کو بتائیں،عمران خان صاحب تحریک انصاف کیلئے فارنگ فنڈنگ کہاں سے آئی اور اندر سوراج اور بیری شنپکون ہے پوری قوم کو بتائیں، خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کیوں بند ہے پوری قوم کو بتائیں، عمران کو 2014میں کس امپائر کی انگلی کا انتظار تھا قوم کو بتائیں،عمران خان صاحب ملک کے اندر وہی باتیں کر رہے ہیں جو ملک آئین کا دشمن اور غدار پرویز مشرف ملک سے باہر بیٹھ کر کر رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات