حکومت فاٹا اصلاحات بل اسمبلی لاکر اپنا آئینی کردار ادا کرے وگرنہ اس کیلئے مزید مشکلات میں اضافہ ہوگا، بلاول بھٹو

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:27

حکومت فاٹا اصلاحات بل اسمبلی لاکر اپنا آئینی کردار ادا کرے وگرنہ اس ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا اصلاحات بل اسمبلی لاکر اپنا آئینی کردار ادا کرے وگرنہ اس کیلئے مزید مشکلات میں اضافہ ہوگا حکومت کی فاٹا بل پر غیر سنجیدگی سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کارآئین، قوم اور ریاست کے مجرم ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، سندھ حکومت فوری طورپر2018کے انتخاب سے قبل کچی آبادی قوانین کی شرائط پورا کرنے والی 35سو کچی آبادیوں اور 8ہزار گوٹھوں کو مالکانہ حقوق اور بنیادی سہولیات کے فراہمی کو پی پی پی منشور اورشہید بی بی کے مشن کی روشنی میں یقینی بنائے جمعرات کو بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہائوس لاہور میںکچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان و قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیرصاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں دربار عالیہ بھیج پیر جٹا(خیرپور) سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیاوفد نے رانا کاشف آفتاب ، عامر ضیاء ، علامہ محسن کاظمی ، احمد مہران گورایا ایڈکیٹ اور محمد جنید احمدشامل تھے ’’کاگف‘‘ کے چیئرمین نے بلاول بھٹوزرداری کو وطن عزیزخصوصاً سندھ میں امن و امان، ملک بھر کی کچی آبادیوںاور گوٹھوں کے مالکانہ اور سندھ بھر خصوصاً کراچی میں لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں اور آلہ کار نوکر شاہی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوںکے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے سندھ کچی آبادی اتھارٹی میں کرپشن مافیا کے راج کے باعث کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق میں درپیش رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیابلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ سندھ کی ترقی کے لئے سندھ حکوت بھر پور اقدامات کررہی ہے کراچی میں معاشی سرگرمیوں کے بحالی اورامن و امان کے قیام کا کریڈیٹ حکومت سندھ کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے لئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ احسن طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بد عنوانی کی روک تھام کیلئے تمام جماعتوں کو ایک اکائی پر جمع ہونا ہوگاانہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ مردم شماری میں زیادتی ہوئی ہے اور PPPکی سندھ حکومت صوبے کے حقوق کے لئے کبھی دست بردار نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ اوروں کے خلاف نہیں سازشیں تو ہمارے خلاف ہوئی ہیں ہمیں دیوار سے لگانے کیلئے اقدامات کئے گئے انہوں نے کہا کہ حق و صداقت کے علمبردار عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں جیسے ہم نے کیا اور کررہے ہیں ہم پر جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے تھے مجھے کیوں نکالا پوچھنے کے بجائے نواز شریف جمہوریت کے تسلسل کو قائم رکھنے پر توجہ دیں اور عدلیہ فیصلوں کو قبول کرکے عوام میں انتشار پھیلا کر آئین کی بے حرمتی کرنا چھوڑ دیںانہوں نے کہا کہ عمران خان غیر سنجیدہ شخص ہیں انہیں سیاسی تربیت کی ضرورت ہے وہ چلاہوا کارتوس ہیں جنہیں عوام نے مسترد کردیا ہے KPKمیںتو تمام دعووںکے باوجودان کی حکومت ناکامی کا شکار ہے اس طرف توجہ دینے کے بجائے عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ سیاست اور اقتدار کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے پوری قوم کو یکجا ہونا ہوگا حکومت امریکی عزائم کے سامنے ڈٹ جائے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات انہیں لے ڈوبیںگے پاکستان کسی بھی صورت امریکہ کی آشیرواد سے بھارت کو خطے کا مانیٹر نہیں بننے دے گاپاکستان میں سیاسی جماعتیں اور عوام دہشتگردی کا شکار ہوئے جبکہ PPPقیادت دہشتگردی کا نشانہ بنی عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرے انہوں نے کہا کہ PPPنے ہمیشہ اپنے فیصلوں میں کارکنوں کو اہمیت دی اور آئندہ انتخابات ثابت کردیں گے کے عوام PPPکے ساتھ ہیں ہم چور دروازے سے کبھی اقتدار میں نہیں آئے ہمیشہ عوامی طاقت اور فیصلوں سے اقتدار سنبھالا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل PPPبھر پور رابطہ عوام مہم شروع کررہی ہے جس کے تحت PPPکا منشور بی بی شہید کا مشن گھر گھر پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ 15دسمبر کو مدینتہ الاولیاء ملتان میں PPPکا تاریخی جلسہ عام منعقد ہورہا ہے جو عوام میں PPPکی بھرپور مقبولیت کاشو ہوگا انہوں نے کہا کہ قاسم باغ ملتان میں جیالے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیں گے کہ PPPوفاق کی علامت ہے ۔