سپاٹ فکسنگ کیس میں محمدعرفان اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے

شاہ زیب حسن کے کیس میں پی سی بی کے گواہ محمد عرفان وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے

جمعرات 14 دسمبر 2017 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر شاہ زیب حسن کے کیس میں پی سی بی کے گواہ محمد عرفان وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔قومی کھلاڑی محمد عرفان پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ٹریبیونل میں اوپنر کے کیس کی پیر کو شیڈول سماعت طویل قامت پیسر کے اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔محمد عرفان پی سی بی کی جانب سے پیش کیے جانے والے آخری گواہ ہیں جس کے بعد کیس فیصلے کی طرف بڑھے گا، پیسراس وقت ٹی 10 لیگ کیلیے شارجہ میں موجود ہیں اور وہیں سے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔