گزشتہ رات جو بیان دیا اس سے میری چھاتی سے بوجھ اتر گیا ہے ،ْ سردار ایاز صادق

جمعرات 14 دسمبر 2017 15:17

گزشتہ رات جو بیان دیا اس سے میری چھاتی سے بوجھ اتر گیا ہے ،ْ سردار ایاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دارایاز صادق نے کہا ہے کہ گزشتہ رات میں نے جو بیان دیا اس سے میری چھاتی سے بوجھ اتر گیا اور خطرہ ٹلنے کی جوکوششیں ہیں وہ ہم سب نے ملکر شروع کر دی ہیں اور انشاء اللہ خطرہ ٹل جائیگا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو جرمن کمپنی بوش ہوم اپلائنسرکے اسلام آباد میں پہلے شوروم کی افتتاحی تقریب سے موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت کررہے تھے ۔جب سپیکر سے پوچھا گیا کہ آپ نے اس خطرے کی بوکہاں سے محسوس کی ہے تو سپیکر نے جواب دیا میں نے اسلام آباد کی ہوا سے خطرے کی بومحسوس کی ہے ۔