متحدہ عرب امارات ، عجمان ميونسپلی نے پارکوں میں باربی کیو کرنے اور شیشہ پینے پر پابندی عائد کر دی

خلاف ورزی کرنے والوں کو 1،000 درہم جرمانہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 14:58

متحدہ عرب امارات ، عجمان ميونسپلی نے پارکوں میں باربی کیو کرنے اور ..
عجمان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2017ء) عجمان ميونسپلٹی نے آب و ہوا اور عوام کی صحت کی حفاظت کے لیے پارکوں، سبز خالی جگہوں اور ساحلوں پر باربی کیو کرنے اور شیشہ پینے پر پابندی کا اعلان کیا ہے. البیان اخبار کے مطابق محکمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو ایک صحت مند اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے لیا گیا گیا اور جو اس فیصلے کی خلاف ورزی کرئے گا اسے 1،000 درہم جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

میونسپلٹی میں پبلک ہیلتھ اینڈ ماحولیاتی ڈویژن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر خالد معین ال حسنی نے کہا ہے کہ یہ پابندی محکمہ کے سربراہ شیخ رشید بن ہمید النعیمی کے حکم سے لگائی گئی ہے جسکا مقصد عوام کو ایک صحت مند اور مثالی ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی صاف قدرتی ماحول سے لطف اندوزہو سکیں۔ال حسنی نے کہا کہ عوام کوصحت منداور حفاظت مبنی ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمیں سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے ۔ لوگوں کے لئے آرام دہ اور پرسکون ماحول اور خالص صحت کے لیے باغ، سبز خالی جگہیں اور ساحل سب سے اہم مقامات ہیں۔